ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وزیر اعظم کے بیان 'ایک ہیں تو محفوظ ہیں' پر سنجے راوُت کا سخت ردعمل

وزیر اعظم کے بیان 'ایک ہیں تو محفوظ ہیں' پر سنجے راوُت کا سخت ردعمل

Mon, 11 Nov 2024 10:24:12  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی، 11/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی)مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے تمام سیاسی جماعتیں بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں اور الزامات و جوابی الزامات کا سلسلہ زور پکڑ چکا ہے۔ اس دوران شیو سینا (یو بی ٹی) کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوُت نے وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان 'ہم متحد ہیں تو ہم محفوظ ہیں' پر جوابی وار کیا۔ سنجے راوُت کا کہنا تھا، "مودی جی، جب بھی آپ مہاراشٹر آتے ہیں، عوام کی سلامتی خطرے میں پڑ جاتی ہے۔"

سنجے راوُت نے کہا، "مہاراشٹر نامہ کا ایک ہی مقصد ہے۔ پہلے مہاراشٹر سے چوروں کو بھگائیں اور پھر دہلی سے۔ وزیر اعظم  نریندر مودی اور امت شاہ ان دنوں مہاراشٹر میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ اگر وہ یہاں ہیں تو دہلی کب جاتے ہیں؟"  وزیر اعظم مودی نے کہا تھا، 'اگر ہم ایک  ہیں تو محفوظ ہیں'، لیکن میں کہتا ہوں کہ مودی جی، جب تک آپ مہاراشٹر آئیں گے ۔ ہم محفوظ نہیں رہیں گے۔

 واضح رہے کہ جمعہ کو مہاراشٹر کے دھولے میں وزیر اعظم  مودی نے اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے 'اگر ہم متحد ہیں تو محفوظ ہیں' بیان دیا تھا۔ وزیر اعظم  نے کہا، "اپوزیشن اتحاد مہاوکاس اگھاڑی کی گاڑی میں نہ تو پہیے ہیں اور نہ ہی بریک۔ ڈرائیونگ سیٹ پر کون بیٹھے گا اس پر لڑائی چل رہی ہے۔ سیاست میں ان کا واحد مقصد عوام کو لوٹنا ہے۔ ایم وی اے یعنی مہا وکاس اگھاڑی  حکومت کی ترقی میں رکاوٹ پیدا  کرتی ہے۔ ‘ مہاراشٹر میں 20 نومبر کو ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہوگی، جب کہ نتیجہ 23 نومبر کو جاری ہوں گے۔


Share: